ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتھنگڈی:زیر تعمیر عمارت سے گرجانے سے نوجوان مزدور ہلاک

بیلتھنگڈی:زیر تعمیر عمارت سے گرجانے سے نوجوان مزدور ہلاک

Wed, 15 Nov 2017 20:12:53    S.O. News Service

بیلتھنگڈی15؍نومبر (ایس او نیوز) اوجیرے گاوں کے اوڈالا نامی مقام پر ایک زیر تعمیر عمارت سے نیچے گرنے سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق نیلیا (20سال) نامی نوجوان تعمیراتی مزدور کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔ ایک زیر تعمیر عمارت کی چھت سے سینٹرنگ کے تختے اتارتے وقت توازن کھوجانے سے نیلیا نیچے گر پڑا۔جس سے ا س کے سر میں شدید چوٹ آئی۔

حالانکہ زخمی نیلیا کو فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر اس کی جان بچائی نہیں جاسکی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔
 


Share: